نوعمر طالبہ سے نازیبا حرکت کے الزام میں اسکول چوکیدار گرفتار

 کراچی: رضویہ پولیس نے نوعمر لڑکی سے دست درازی کے الزام میں اسکول کے چوکیدار کو گرفتار کر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

رضویہ کے علاقے وحید آباد کے نجی اسکول میں 12 سالہ طالبہ کو چوکیدار آفتاب عالم اسکول کے اوپر والے پورشن میں لے گیا جہاں وہ بچی کے ساتھ دست درازی کر رہا تھا کہ لوگ جمع ہوگئے اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے چوکیدار کو پکڑ کر تھانے منتقل کر دیا اور بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف بچی کے ساتھ دست درازی کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 65/2020 انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے جو ملزم سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

The post نوعمر طالبہ سے نازیبا حرکت کے الزام میں اسکول چوکیدار گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UMR4lK

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...