جہانگیر آباد؛ بیٹی پر بدترین تشدد کرنیوالا سنگدل باپ گرفتار

کراچی:  رضویہ کے علاقے جہانگیرآباد میں سنگدل باپ نے سگی بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا واقعے کی وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوتی توپولیس حرکت میں آگئی اورملزم باپ کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کے علاقے جہانگیر آباد میٹھاکنواں کے قریب سنگدل باپ نے اپنی 14 سالہ بیٹی حنا کوبالوں سے پکڑ گھسیٹا اور گھرکے باہرگلی میں اسے بدترین شدد کانشانہ بنایا اور آہنی راڈ سے بیٹی کے سرپرمتعدد وارکیے، واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر پولیس حرکت میں آگئی اورسنگدل باپ دلدار بھٹی کو گرفتار کر کے لاک اپ کردیا۔

ایس ایچ او رضویہ امتیاز احمد نے بتایا کہ گرفتار ملزم دلدار بھٹی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے اور خود پاک کالونی میں رہائش پذیر تھے جبکہ بیٹی حنا اپنی والد کے ساتھ رہتی ہے۔

گرفتار ملزم کی سالی نے اسے فون کر کے بتایا کہ اس کی بیٹی تنگ کررہی ہے جس پر وہ اپنی سابق بیوی کے گھر آیا اوراپنی حقیقی بیٹی کوبدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا، محلے والوں نے بیچ بچاؤ کرکے بچی کو ملزم سے چھڑوایا۔

انھوں نے بتایاکہ پولیس نے تشددکا نشانہ بننے والی بچی اوراس کی والدہ کو تھانے طلب کیا ہے اور ان کے بیان قلمبند کرنے کے بعد گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

The post جہانگیر آباد؛ بیٹی پر بدترین تشدد کرنیوالا سنگدل باپ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2S4KLIj

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...