اورنگی ٹاؤن میں پاگل کتے کو ماری جانیوالی گولی سے نوجوان زخمی

کراچی:  ایم پی آرکالونی بلاک سی میں پاگل کتے کو ماری جانے والی سے نوجوان زخمی ہوگیا جب کہ پاگل کتے پر فائرنگ کرنے والا فرار ہوگیا۔

اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود ایم پی آرکالونی بلاک سی میں فائرنگ سے زخمی نوجوان کو فوری طورپرعباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی نوجوان کی شناخت 16سالہ سلامت خان ولد گل نوازکے نام سے کرلی گئی۔

اورنگی ٹاؤن تھانے کے ہیڈ محرر عبدالماجد نے بتایا کہ ایم پی آر کالونی میں سرباز نامی شہری پاگل کتے کو گولی مار رہا تھا کہ اس دوران گولی زمین سے ٹکرانے کے بعد نوجوان کو چھوتے ہوئے گزرگئی انھوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد سرباز فرار ہے جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

The post اورنگی ٹاؤن میں پاگل کتے کو ماری جانیوالی گولی سے نوجوان زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36UQS6b

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...