اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ سرعام پھانسی کی سزا انسانیت دشمنوں کو سبق سکھانے کے لئے ضروری ہے، کیا انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو بچوں سے زیادتیاں نظرنہیں آتیں؟ امہ کو فلاح کے لئے حضرت فاطمتہ الزہرا کے سیرت وکردار پر عمل پیرا اور بڑے اختلاف کم، چھوٹے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔
ہفتہ کے روز اسلام آباد میں جامعہ نعیمیہ میں ساتویں خاتون جنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو بچیوں سے ہونے والی زیادتیاں نظر نہیںآتیں،سرعام پھانسی کے حوالے سے پارلیمنٹ کی قرارداد پوری قوم کی ترجمان ہے، عادی مجرموں اورانسانیت کے قاتلوں کو ایسے ہی سرعام سزائیں دینا شریعت کیمطابق ہے جس معاشرے میں سزا اورجزاکا نظام نہ ہو وہ معاشرے تباہ ہوتے ہیں قصاص کا حکم خود قرآن پاک نے دیا ہے اوراسے زندگی سے تعبیرکیا ہے انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو کیا بچوں اوربچیوں سے ہونے والی زیادتیاں نظر نہیں آتیں؟، ایسے انسانیت دشمنوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے۔
The post سرعام پھانسی پرقرارداد قوم کی ترجمان ہے، نور الحق قادری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SuVBYd
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box