مارچ سے پوسٹ آفس میں ڈھائی لاکھ نوکریاں دیں گے، مراد سعید

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ مارچ سے پوسٹ آفس سے اڑھائی لاکھ نوکریاں دیں گے۔

مراد سعید نے نوجوانوں کیلیے انٹرن شپ پروگرام کے آغاز کے حوالہ سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں تاہم مارچ سے پوسٹ آفس سے اڑھائی لاکھ نوکریاں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کا ریونیو 16ماہ میں27 ملین بڑھایا ہے، دس ارب 90 کروڑکی ریکوری کرچکے ہیں، جو این ایچ آئے کا انٹرنشپ پروگرام مکمل کریگا اس کو نوکری بھی فراہم کی جائیگی۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا مارچ سے پوسٹ آفس میں اڑھائی لاکھ نوکریاں دیں گے۔ پوسٹ آفس مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع ہو رہا ہے جو فرنچائز پر مشتمل ہوگا جہاں نوجوانوں کو نوکریاں مہیا کی جائیں گی، فرنچائز پوسٹ آفس پرسرکارکاکوئی پیسہ نہیں لگے گا، ایک لاکھ پچیس ہزار فرنچائز پوسٹ آفس کھولے جائیں گے، آئیڈیاز فراہم کرنے والوں کوکاروبار میں مدد فراہم کی جائیگی۔

The post مارچ سے پوسٹ آفس میں ڈھائی لاکھ نوکریاں دیں گے، مراد سعید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32ekACD

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...