سیاسی مخالفین کے گھروں پرقبضے افسوسناک اورمنفی روایت ہے، شہبازشریف

 لندن: شہبازشریف نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے گھروں پرقبضے افسوسناک اور منفی روایت ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی رہائش گاہ پرغیر قانونی قبضہ اورلنگرخانہ کھولنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کے گھروں پرقبضے افسوسناک اور منفی روایت ہے  لیکن ایسی گری ہوئی حرکتوں سے سے اسحاق ڈاراورمسلم لیگ (ن) کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے اسحاق ڈار کے گھر میں پناہ گاہ قائم کردی

شہبازشریف نے کہا کہ اسحاق ڈارنے ملک و قوم کی خدمت کی، اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کی خدمات کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، عمران نیازی کے تکبر، ضد، ہٹ دھرمی اورحسد کے نتیجے میں میں ملکی معیشت ڈوب رہی ہے، عوام کو روٹی روزگار اور کاروبار کے لالے پڑے ہیں جبکہ کرپٹ، نالائق اور انتقامی حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈار پناہ گاہ میں غریبوں کے مزے، پہلی رات 17افراد مقیم

واضح رہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے گلبرگ ایچ بلاک میں واقع 4 کنال 17 مرلے کے ہجویری ہاؤس کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ لگا دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ہجویری ہاؤس کے 12 کمروں میں بیڈز لگا دیئے ہیں۔

The post سیاسی مخالفین کے گھروں پرقبضے افسوسناک اورمنفی روایت ہے، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38dxNOh

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...