لالہ موسیٰ: تھانہ دولت نگر کے علاقہ میں برطانیہ پلٹ 2 سگی بہنوں کے پر اسرار موت کا معاملہ، پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
دولت نگر میں گزشتہ ماہ برطانیہ پلٹ دو سگی بہنوں کی باتھ روم میں گیس لیکج کی وجہ سے موت واقع ہو گئی تھی۔ حالات مشکوک ہونے کی وجہ سے ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے موت کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے مختلف پہلووں پر تفتیش کا آغاز کیا اور دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا جبکہ مزید تحقیقات کے لیے نمونے پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی لاہور بھجوائے گئے جس کی رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی، رپورٹ میں دونوں بہنوں کی موت کی وجوہات کو واضع کر دیاگیاہے۔
رپورٹ کے مطابق اموات گیس لیکج کی وجہ سے ہونے کی تصدیق کر دی گئی جبکہ کسی قسم کے زہر خوانی ہونے کی بھی نفی کی گئی ہے۔
The post برطانیہ پلٹ بہنوں کی موت کا معاملہ، اموات گیس لیکیج سے ہوئیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VeoKJk
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box