شہباز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ

 لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر 2 گھنٹے کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاست پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شریف برادران کے درمیان ملاقات میں میاں محمد شہباز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا اور ان کا آئندہ چند دنوں میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف  نومبر 2019 کو اپنے بھائی نوازشریف کے ساتھ ان کے علاج معالجے کے لیے لندن پہنچے تھے تاہم اب آئندہ چند روز میں ان کے وطن واپس پہنچنے کا امکان ہے۔

The post شہباز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37iy694

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...