حکومت کی چھتری تلے چور غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں، خواجہ آصف

 اسلام آباد: رہنما (ن) لیگ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت کی چھتری تلے چور غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران رہنما (ن) لیگ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے کون فائدہ اٹھا رہا ہے بتایا جائے، وزیراعظم کے اردگرد چور بیٹھے ہیں جو حکومت کی چھتری تلے غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں، تحقیقات کے لیے ایوان کی کمیٹی بنائیں کہ کون لوٹ رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کیا وزیراعظم کو چور صرف اپوزیشن میں نظر آتے ہیں، آج اگر ہماری باری ہے تو کل باری آپ کی بھی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ گندم اور چینی ابھی بھی باہر بھیجی جارہی ہے جب کہ بجلی اور گیس کے نرخ بڑھنے سے سرکلر ڈیٹ ختم ہونا چاہیے تھا لیکن وہ بڑھ گیا ہے۔

The post حکومت کی چھتری تلے چور غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں، خواجہ آصف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36Y6gig

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...