وزیراعظم سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، ایم کیو ایم کے تحفظات پر بات چیت

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کے تحفظات اور مطالبات پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت سندھ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی سمیت نے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور سندھ کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کے تحفظات اور مطالبات پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کی جانب سے بتائے گئے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

The post وزیراعظم سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، ایم کیو ایم کے تحفظات پر بات چیت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37saVsR

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...