کراچی: ہائی کورٹ نے ون وے کی خلاف ورزی پر شہریوں کیخلاف ایف آئی آر کاٹنے سے متعلق فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دیدی۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس ارشاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ون وے کی خلاف ورزی پر شہریوں کیخلاف ایف آئی آر کاٹنے سے متعلق سماعت ہوئی،چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ ، ڈی آئی جی ٹریفک جواب جمع کرنے کے لیے مہلت مانگ لی،عدالت نے فریقین کو 10 مارچ کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
درخواست گزار الطاف شکور نے دائر درخواسف میں موقف اپنایا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر نوجوانوں کیخلاف ایف آئی آر کاٹی جارہی ہے، اب تک 2100 نوجوانوں کیخلاف ایف آئی آر کاٹی جا چکی ہے،رانگ وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کا سی آر او بھی نکالا جارہا ہے، کراچی کے نوجوان کا مستقبل خراب کیا جارہا ہے،پولیس اور سندھ حکومت ایسے اقدامات سے روکا جائے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس چالان کے بجائے ایف آئی آر کاٹ رہی ہے، پولیس کو ایف آئی آر کاٹنے روکا جائے۔
The post ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی ایف آئی آر کاٹنے پر جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2T1TPNr
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box