کراچی: پشاور کے بی آر ٹی منصوبے سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ اس وقت شروع ہوئی جب شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ پشاور بی آر ٹی کی لاگت لاہور، ملتان اوراسلام آباد میٹرو کی مشترکہ لاگت کے برابر ہے۔ 27 کلومیٹر طویل لاہور میٹرو منصوبے پر کل لاگت 29 ار 65 کروڑ روپے آئی جب کہ 27.6 کلومیٹر طویل پشاور بی آرٹٰی کی لاگت 90 ارب روپے ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بنائے گئے تینوں میٹرو منصوبے اپنے وقت پر مکمل ہوئے جب کہ پشاور بی آر ٹی اب تک نامکمل ہے، ہمارے منصوبوں پر کرپشن کے الزام لگے اور اہیں جنگل بس کہا گیا۔ دوسری جانب یہ بھی کوئی تعجب خیز نہیں کہ پی ٹی آئی نے اس منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات رکوانے کے لیے حکم امتناعی لے رکھا ہے۔
شہباز شریف کے ٹوئٹ پر پرویز خٹک بھی میدان میں آگئے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی تعمیراتی لاگت 66 ارب روپے ہے، جو لاہور منصوبے سے اب بھی کم ہے۔ بی آر ٹی منصوبے کا مرکزی کوریڈوراورمتصل روٹس مکمل ہوچکے، یہاں لگنے والا انفارمیشن ٹیکنالوجی کا نظام عنقریب مکمل ہونے والا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور بی آر ٹی منصوبے کو پی ٹی آئی کی گزشتہ خیبر پختونخوا حکومت نے شروع کیا تھا، اس وقت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک تھے۔
The post بی آر ٹی منصوبہ؛ شہباز شریف اور پرویز خٹک کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی گولہ باری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Sx6Deq
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box