ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کی یونین کونسل مڈی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں موبائل میں موجود ہیڈ کانسٹیبل شہید جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس موبائل کو سڑک کنارے پہلے سے نصب بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کا نام ریاض جب کہ زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل شکیل اور ڈرائیور عطاء اللہ شامل ہیں۔ علاقے کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا جب کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
The post ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39TIw0P
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box