افغانستان کے تمام مسائل کا حل افغان سرزمین سے ہی ممکن ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

 اسلام آباد: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا کہ افغانستان کے تمام مسائل کا حل افغان سرزمین سے ہی ممکن ہے۔

افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران انتونیوگوتریس نے سورہ توبہ کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ  قرآن کہتا ہے کہ جو تم سے پناہ کا طالب ہو اسے پناہ دے دیا کرو۔ قرآن کریم میں پناہ سے متعلق بہت واضح طور پر بات کی گئی ہے۔

انتونیوگوتریس نے کہا کہ پاکستان کی فراخ دلی دہائیوں پرمحیط ہے۔  پاکستان دنیا میں مہاجرین کا دوسرا بڑا میزبان ملک ہے، پاکستان میں افغان مہاجرین کی میزبانی برادارنہ تعلقات اور قربانی کے مبنی ہے۔ پاکستان نے اپنے اندرونی مسائل کے باوجود افغان مہاجرین کے لیے مثبت اقدامات کئے اورافغان مہاجرین کے لئے 40 سال اپنے دروازے کھلے رکھے۔ افغان مہاجرین کے لیے عالمی امدادبہت اہمیت رکھتی ہے لیکن پاکستان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی تعاون محدود ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ انتونیوگوتریس نے کہا کہ 40 سال سے افغان عوام مسائل کا شکارہیں، افغانستان کے تمام مسائل کا حل افغان سرزمین سے ہی ممکن ہے۔ افغانستان میں امن کے ذریعے لاکھوں لوگوں کی زندگی تبدیل کی جاسکتی ہے،عالمی برادری افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے آگے آئے، افغانستان اوراس کے عوام کو اب تنہا نہ چھوڑیں۔

The post افغانستان کے تمام مسائل کا حل افغان سرزمین سے ہی ممکن ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2V8ARaP

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...