ہنگو میں 9 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش جنگل سے ملی

پشاور: ہنگو میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، آئی جی نے مجرموں کی فوری گرفتاری کے لیے تجربہ کار افسران کی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس کے مطابق ہنگو میں کمسن 9 سالہ مدیحہ لاپتا ہوگئی تھی جس کی لاش جنگل سے ملی۔ بچی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہوگئی جس کے مطابق مدیحہ کو جنسی زیادتی کے بعد پیچھے سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سفاک ملزم نے بچی کا گلا بھی دبایا جب کہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں، لاش کے چند نمونے لیبارٹری کو بھیج دیے گئے ہیں حتمی رپورٹ 24 گھنٹوں میں سامنے آجائے گی۔

ڈاکٹر اسرار حسین نے بتایا کہ بچی کی لاش ساری رات جنگل میں پڑی رہنے کی وجہ سے جسم سخت ہوگیا اس لیے رپورٹ میں مشکلات سامنے آئیں۔

 

The post ہنگو میں 9 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش جنگل سے ملی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31WGj1K

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...