کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کور کمانڈر حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 9 ملزمان کی سزائے موت برقرار رکھی جب کہ 2 کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عبد المبین لاکھو پرمشتمل 10 رکنی بینچ نے کور کمانڈر حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 9 ملزمان کی سزائے موت برقرار رکھی اور 2 ملزمان کو بری کردیا۔ ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2006 میں سزا سنائی تھی۔
واضح رہے ملزمان نے کور کمانڈر کراچی احسن سلیم حیات پر حملہ کیا تھا جس میں 6 جوان شہید ہوئے تھے۔
The post کور کمانڈر حملہ کیس میں 9 ملزمان کی سزائے موت برقرار، 2 بری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SJXAa3
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box