ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکارش شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں ایف سی کی گاڑی گشت پر مامور تھی اس دوران نصب شدہ بم اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دوسری جانب پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
The post ہرنائی میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید اور 5 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ODmOWk
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box