چنیوٹ میں کار درخت سے ٹکرا گئی، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

چنیوٹ:  چنیوٹ میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

چنیوٹ کے علاقہ محلہ توحید آباد سے تعلق رکھنے والے بدقسمت خاندان کو موٹروے پر خطرناک حادثہ پیش آیا، جباراپنے چھوٹے بھائی کو عمرہ سے واپسی پر لینے لاہور گیا، واپسی پر خانقاہ ڈوگراں کے قریب ٹائی راڈ کھل جانے کے باعث تیزرفتارکار بے قابو ہوکر درخت میں جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈرائیور 40 سالہ عبدالجبار، چھوٹا بھائی 36 سالہ سجاد، ہمشیرہ 8 سالہ بیٹے ابوہریرہ سمیت 20 سالہ ہنزلہ موقع پر جاں بحق جبکہ زخمیوں میں 3 سالہ حسن جبار 5 سالہ انوشہ جبار اور 10 سالہ انس سجاد شامل ہیں۔

زخمیوں کو شیخوپورہ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد الائیڈ سپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا، المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے سوگ میں سرگودھا روڈ مارکیٹ بند کردی گئی، متوفی عبدالجبار سرگودھا روڈ مارکیٹ میں خراد کا کام کرتا تھا، نماز جنازہ میں ضلعی افسران سیاسی سماجی شخصیات سمیت دیگر افراد نے شرکت کی، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبارتھی۔

The post چنیوٹ میں کار درخت سے ٹکرا گئی، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36VNxDO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...