نجی ایئرلائن سے لاہور لینڈ کرنے والے 4 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص

 لاہور: ابوظہبی سے نجی ایئرلائن کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ پر اترنے والے 4 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص پائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ابوظہبی سے نجی ایئرلائن کے ذریعے لاہور آنے والے 4 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص پائی گئی ہے،  مسافروں میں دو چینی اور دو پاکستانی طالب علم شامل ہیں، فیڈرل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور سی ایم ایچ لاہور کے ڈاکٹرز کی ٹیم کی جانب سے مسافروں کی چیکنگ کی گئی جس کے بعد چاروں مسافروں کو سروس ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ابوظہبی سے اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 243 سے لاہور پہنچنے والے مسافروں میں دوران چیکنگ کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، مسافروں میں چینی شہری نئے وانگ ، ہیو لیٹونگ اور پاکستانی طالب علم حارث ستار اور وقار یاسین شامل ہیں۔

The post  نجی ایئرلائن سے لاہور لینڈ کرنے والے 4 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OBc4YN

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...