ننکانہ میں عمارت گرانے کے دوران ملبے کی زد میں آکر 3 بچے جاں بحق

ننکانہ: نواحی گاؤں تارا گڑھ میں عمارت مسمارکئے جانے کے دوران 3 بچے ملبے تلے دبنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں تارا گڑھ میں موٹر وے ایم 3 کی تعمیر کے سلسلے میں چینی انجنئروں کے لئے عمارت بنائی گئی، کام مکمل ہونے کے بعد اس عمارت کو گرایا جارہا ہے تھا ، اسی دوران 3 بچے ملبے کے زد میں آکر زخمی ہوگئے۔ تینوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان تھیں، دو بچے سگے بھائی تھے جب کہ ایک بچہ موڑکھنڈا کا رہائشی ہے۔

The post ننکانہ میں عمارت گرانے کے دوران ملبے کی زد میں آکر 3 بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TbV4cS

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...