اسپین میں حادثے کے نتیجے میں 3 پاکستانی جاں بحق

ثاراگوسا:  اسپین کے شہرثارا گوسا میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 پاکستانی جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

اسپین کے شہرثارا گوسا میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 پاکستانی جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے تھا۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت شوکت علی، پرویز احمد اور ظفر اقبال کے نام سے ہوئی ہے جو موقع پردم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کے ناموں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

اسپین کی مقامی بلدیہ نے سبا گاؤں میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، حادثے کی اطلاع منڈی بہاوالدین لواحقین کو دے دی گئی جس کے بعد ان کے گھروں میں کہرام مچ گیا، میتیں پاکستان منتقل کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

The post اسپین میں حادثے کے نتیجے میں 3 پاکستانی جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HQX5WA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...