کوئٹہ میں غریب خاندان کے 3 بچے پولیو کے مرض میں مبتلا

کوئٹہ: غریب خاندان کے تین بچے پولیو کے مرض میں مبتلا ہوکروہیل چیئر پرآگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ میں ذرا سی غفلت نے تین بچوں کوعمربھر کیلئے معذورکردیا اوربچے سہارا بننے کی بجائے  والدین کے ہی سہاروں کو منتظر ہوگئے۔ گل حسن کے 6 بچے ہیں جن میں سے 3 بچے 19 سالہ جمشید، 17 سالہ مصور اور 14 سالہ احمد خان پولیوکے قطرے نہ پلائے جانے کے باعث چل پھرنہیں سکتے اورنہ ہی بول سکتے ہیں۔ 8 ہزارروپے کرائے کے مکان میں رہنے والا یہ خاندان تین پولیو زدہ بچوں کے ہمراہ مشکلات میں زندگی گزاررہا ہے۔

گل حسن کو کئی حکومتی و سیاسی افراد نے مدد کی یقین دہانی کرائی مگر کوئی بھی وعدہ پورا نہ ہوسکا۔ گل حسن کا کہنا ہے پولیو کا مرض اس کی زندگی کی  ایک المناک کہانی بن چکا ہے، کاش وہ اپنے بچوں کو پولیوکے قطرے پلوادیتا۔

پولیوسے متاثرہ تین بچوں کے والد گل حسن نے تمام والدین سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ان کی اولاد ان کا سہاربن سکے اورانہیں کبھی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

The post کوئٹہ میں غریب خاندان کے 3 بچے پولیو کے مرض میں مبتلا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vK1hVC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...