اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے نعیم الحق کی وفات پر تمام سیاسی سرگرمیاں 3 دن کے لیے معطل کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر کی ہدایت پر مرکزی نائب صدر و منتظم مرکزی سیکرٹریٹ زاہد حسین کاظمی نے آئندہ 3 روز کیلئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 3 روز تک پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی تاہم پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ تعزیت و فاتحہ خوانی کیلئے کھلا رہے گا، نعیم الحق مرحوم کی ملک و جماعت کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں بھی مرحوم رہنما کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔
The post نعیم الحق کی وفات پر پی ٹی آئی کا 3 روزہ سوگ کا اعلان، سیاسی سرگرمیاں معطل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HqNJka
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box