گوجرانوالہ میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق

گوجرانوالہ: علی پور چٹھہ کے علاقہ چراغ آباد میں گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق جب کہ میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں علی پور چٹھہ کے علاقہ چراغ آباد میں گھر کی بوسیدہ چھت گرگئی جہاں ملبے تلے دب کر 3 کمسن بہن بھائی جاں بحق جب کہ میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ کرن، 5 سالہ علی، 2 سالہ ساحل شامل ہیں، زخمی ارم اور عرفان کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔

The post گوجرانوالہ میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3buwxIF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...