یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور گھی کی قیمتوں میں 30 روپے فی کلو تک کمی

 اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور گھی کی قیمتوں میں مزید 28 روپے فی کلو گرام تک کمی کردی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دالوں کی قیمتوں میں 5 سے 30 روپے فی کلو گرام تک کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد دال چنا کی قیمت 167 روپے فی کلو سے کم ہوکر 160 روپے جب کہ دال مسور کی قیمت 135 سے کم ہوکر 130 روپے فی کلو کردی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف برانڈز کی قیمتیں بھی کم کرکے 200 روپے فی کلو سے 172 روپے فی کلو تک کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں ، چاول اور چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

The post یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور گھی کی قیمتوں میں 30 روپے فی کلو تک کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HCbnKY

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...