تجاوزات کیس؛ کراچی میں 2 سے زائد منزلہ عمارتوں کا ریکارڈ طلب

 کراچی: سپریم کورٹ نے شہر میں 10 سال کے دوران بننے والی 2 سے زائد منزلہ عمارتوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ نے کراچی میں تجاوزات سے متعلق کیس پر عبوری تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ کراچی میں غیرقانونی عمارتوں کی بھرمار ہے اور اس کی ذمہ دار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہے، ایس بی سی اے افسران نے ذاتی مفاد کے لیے شہر کو تباہ کردیا، شہر میں ہزاروں غیرقانونی عمارتیں تعمیر کردی گئیں اور افسران رشوت وصول کرتے رہے۔ پولیس اور دیگر اداروں نے بھی غیرقانونی تعمیرات کو تحفظ فراہم کیا۔ ڈی جی ایس بی سی اے بظاہر صرف اپنے ماتحت افسران کے لئے ربر اسٹیمپ ہیں، وہ اپنی مرضی سے غیرقانونی تعمیرات روک بھی نہیں سکتا۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران شہر میں بننے والی 2 سے زائد منزلہ عمارتوں کے حوالے سے مکمل تفصیلات پیش کی جائیں، اس کے علاوہ بلڈنگز کے مالکان کے نام اور ایڈریس بھی دیئے جائیں۔

دوسری جانب کراچی سرکلر ریلوے کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ نے کڈنی ہل اور ہل پارک کی زمین سے تجاوزات کے فوری خاتمے، الہ دین پارک سے متصل رہائشی اسکیم کی زمین فوری قبضے میں لینے، اراضی کی بلڈر کو الاٹمنٹ منسوخ کرنے اور وہاں تعمیرات منہدم کرنے کی ہدایت کردی۔

The post تجاوزات کیس؛ کراچی میں 2 سے زائد منزلہ عمارتوں کا ریکارڈ طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bNVE9i

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...