خادم حسین رضوی کے بھتیجے سمیت 25 ٹی ایل پی کارکنوں کی سزائیں معطل

 راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ نے علامہ خادم حسین رضوی کے بھتیجے سمیت 25 افراد کی ہنگامہ آرائی کیس میں سزائیں معطل کردیں۔

جسٹس شاہد عباسی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے علامہ خادم حسین رضوی کے بھتیجے سمیت تحریک لبیک پاکستان کے 25 کارکنوں کی سزاؤں کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی سزائیں معطل کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی درخواست ضمانت منظور کرلیں۔

واضح رہے کہ نومبر 2019 میں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علامہ خادم حسین رضوی کے بھائی علامہ امیر حسین رضوی اور بھتیجے محمد علی سمیت 86 ملزمان کو 55 سال قید اور جرمانے کا حکم دیا تھا۔

The post خادم حسین رضوی کے بھتیجے سمیت 25 ٹی ایل پی کارکنوں کی سزائیں معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32c9ePB

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...