کورونا وائرس کی روک تھام؛ ایشیائی ترقیاتی بینک کی 20 لاکھ ڈالرز کی منظوری

منیلا: ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے 20 لاکھ ڈالرکے نئے فنڈ کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس کی روک تھام کے 20 لاکھ ڈالرکے نئے فنڈ کی منظوری دے دی۔ فنڈزسے کمبوڈیا، چین، میانمار، تھائی لینڈ اورویت نام میں جاری علاقائی ٹیکنیکل اسسٹنس میں معاونت ملے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی؛ چین سے آئے بعض افرادسے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ

اے ڈی بی کے مطابق یہ رقم کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے انویسٹی گیشن، سرویلیئنس اورہیلتھ سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے سفارشات کی تیاری پراستعمال ہوگی جب کہ وائرس کی تشخیص سے متعلق فوری ٹیسٹ اورتجربہ گاہ میں استعمال ہونے والے آلات بھی حاصل کئے جائیں گے۔

 

The post کورونا وائرس کی روک تھام؛ ایشیائی ترقیاتی بینک کی 20 لاکھ ڈالرز کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39g5K0u

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...