پی ایس سی امتحان 2003 پر انکوائری کمیشن بنانے کا حکم

کراچی:  ہائی کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن امتحانات 2003 میں دھاندلی اور اقربا پروری سے متعلق اعلیٰ سطح انکوائری کمیشن بنانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سید پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ پبلک سروس کمیشن امتحانات 2003 میں دھاندلی اور اقربا پروری کا الزام سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت نے 2003 کے امتحانات کی تحقیقات کے لیے 15 روز میں اعلی سطح انکوائری کمیشن بنانے کا حکم دے دیا،عدالت نے سیکریٹری قانون اور سیکریٹری سروسز کو بھی تین رکنی کمیشن کا حصہ بنانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کمیشن کو 6 ماہ میں انکوائری مکمل کرکے چیف سیکریٹری کو رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے، عدالت نے ہدایت کی کمیشن تمام فریقین کا موقف سن کر دھاندلی کے ذمے داران کا تعین کرے، عدالت نے یہ بھی ہدایت کی امتحانات میں حصہ لینے والے جو امیدوار ملازمت حاصل کرچکے ہیں انھیں بھی سنا جائے ، عدالت نے حکم دیا کہ کسی بھی فریق کیخلاف شو کاز نوٹس کے بغیر کارروائی نہ کی جائے۔

The post پی ایس سی امتحان 2003 پر انکوائری کمیشن بنانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HkZFUy

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...