کریم آباد سے اغوا کی گئی 2 بہنیں بازیاب،3 اغوا کار گرفتار

کراچی: پولیس نے کریم آباد سے6 روز قبل مبینہ طور پر اغوا کی جانے والی 2 سگی بہنوں کو بازیاب کرلیا، کارروائی کے دوران 3 اغواکار گرفتار کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق 14 فروری کو عزیز آباد تھانے کی حدود کریم آباد سے موسیٰ کالونی کی رہائشی 2 سگی بہنیں17 سالہ اقرا اور 14 سالہ جیسمین پراسرار طور پرلاپتہ ہو گئی تھیں واقعے کے 2 روز کے بعد عزیز آباد تھانے میں دونوں سگی بہنوں کے اغوا کا مقدمہ 2020/86 والد نور السلام کی مدعیت میں درج کرلیا گیا تھا۔

عزیز آباد پولیس نے دوران تفتیش سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دونوں بہنوں کے اغوا میں ملوث اغواکار عبدالمنان کوگرفتارکرلیا اورگرفتار ملزم کی نشاندہی پرخمیسو گوٹھ میں چھاپہ مارکر دونوں بہنوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا کارروائی کے دوران دونوں بہنوں کے اغوا میں ملوث مزید 2 اغواکار شہادت اورکوثرعرف بلال کوگرفتار کرلیا۔

عزیز آباد پولیس کے مطابق مغویہ بہنوں17سالہ اقرا اور 14 سالہ جیسمین کو اغواکاروں نے دوستی کا جھانسہ دے کراغوا کیا گرفتار عبدالمنان دونوں بہنوں کو اسکول سے واپسی پر اپنے ہمراہ لے کرگیا تھا اغواکار عبدالمنان نے 10 ہزارروپے کے بدلے دونوں بہنوں کو شہادت اورکوثر عرف بلال کے حوالے کردیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں بہنوں کو مبینہ طور پر فروخت کیا جانا تھا، گرفتار ملزمان نے مزید تفتیش جاری ہے۔

The post کریم آباد سے اغوا کی گئی 2 بہنیں بازیاب،3 اغوا کار گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PfcS5M

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...