ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 13 سالہ لڑکی زخمی

 مظفر آباد: کنٹرول لائن کے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 13 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے فتح پور اور ملحقہ دیہاتوں میں مارٹرگولے فائر کئے گئے، جب کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 13سالہ لڑکی زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

The post ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 13 سالہ لڑکی زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SIVUO5

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...