120سال کی عمر پانے والا بابا خوشی دھوم دھام سے سپرد خاک

چیچہ وطنی: چیچہ وطنی کا طویل العمر بزرگ شہری بابا خوشی ملنگ مسیح 120 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔

سوگواران نے آنجہانی کی میت پر نوٹ نچھاورکیے اور مٹھائی بانٹ کر دھوم دھام سے اس کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا۔ آنجہانی گشالہ وارڈ نمبر21گلی نمبر4کا رہائشی تھا۔اس کے بیٹے بیٹیوں، نواسے نواسیوں اور پوتے پوتیوں کی کل تعداد 70ہے۔

بابا خوشی ملنگ مسیح کے بیٹے سردار مسیح نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ ان کے والد نے ایک طویل عمر پائی اور اپنی زندگی کے آخری ایام تک وہ صحتمند رہے۔ آنجہانی نے ایک ہی شادی کی تھی اور میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی میں 60سال نوکری کی۔ ان کی والدہ نے بھی 96سال کی عمرمیں وفات پائی تھی۔

The post 120سال کی عمر پانے والا بابا خوشی دھوم دھام سے سپرد خاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2H6fSNx

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...