پاکستان 1 ہزار ارب کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، زبیر محمود حیات

کراچی: جنرل (ر) زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان 1000 ارب روپے کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جنرل (ر) زبیر محمود حیات نے کراچی میں سی ای او سمٹ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اسٹیٹ اور نان اسٹیٹ کا فرق ختم کرنا ہوگا، اپنی طرز فکر کو تبدیل اور سوچ کو بڑا کرکے پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان 1000 ارب روپے کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے نجی شعبہ باصلاحیت نوجوانوں کی سرپرستی کرے۔

جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ۔لیڈر شپ کی صلاحیتیں مشکل وقت میں سامنے آتی ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ چیلنجز میں خود کو بہتر بنایا۔پاکستان کے اسٹریٹجک فیصلوں کے اثرات خطے پر بھی مرتب ہوئے۔پاکستان کی مجموعی پیداوار خواتین کی شمولیت سے 3 سے 5 فیصد بڑھائی جاسکتی ہے۔پاکستانی نوجوان آن لائن گیمز میں جاپان امریکا روس کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔پاکستانی معاشرہ مجموعی طو رپر ایماندار ہے۔ دنیا میں پاکستان بینڈ پائپ بنانے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔فلاحی کاموں میں پاکستان کا معاشرہ سب سے آگے ہے۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے پاکستان میں امن کی تعریف کی۔ صلاحیتوں کی بہتری کامیابی کی کنجی ہے مصنوعی ذہانت کے ماحول میں اعلی صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔

The post پاکستان 1 ہزار ارب کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، زبیر محمود حیات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Vb4OqG

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...