نیب حکام کے شریف خاندان کی کمپنیوں کے دفاترپرچھاپے

 لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاترپرچھاپے مارے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب حکام نے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاترپرچھاپے اور وہاں سے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ سمیت اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا۔ نیب کے مطابق ان دفاتر سے شریف فیملی کی بے نامی کمپنیاں چلائی جاتی تھیں اور ان کے ذریعے منی لانڈرنگ کی جاتی تھی۔

پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی نیب کے چھاپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیب حکام نے ماڈل ٹاؤن میں 55 کے اور91 ایف پرواقع دفاترپرچھاپے مارے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے علاج کی غرض سے اس وقت لندن میں موجود ہیں جب کہ شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

The post نیب حکام کے شریف خاندان کی کمپنیوں کے دفاترپرچھاپے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HsmjdM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...