خوراک کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے، وزیراعظم

 لاہور: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ اشیائے خورونوش کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان سے وزیراعلی پنجاب نے ملاقات کی جس میں صوبے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلی نے عمران خان کو مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اٹھانے جانے والے اقدامات پر وزیراعظم بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کو ارزاں نرخوں پر اشیاء خورونوش کی فراہمی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 15 ارب کا پیکج دیا ہے، آٹا اور چینی کی سرکاری قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اشیاء خورونوش کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

The post خوراک کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2uBJCiJ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...