اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کی مخصوص قیادت اپنی سیاست میں ریاست کے مفاد کو زد پہنچا رہی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو نیا صوبہ مبارک ہو، اب آپ کو وہ تمام آئینی حقوق حاصل ہوں گے جو پاکستان کے باقی صوبوں کے عوام کو ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کیا اور بھارت کے رونے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
اپنی ایک اور ٹوئٹ میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کوئی ایسا بیانیہ نہیں بنا رہی کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت مودی دوستی میں اندھی ہو گئی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پے در پے جلسوں میں (ن) لیگ کی مخصوص قیادت جن کے پیسے پھسے ہوئے ہیں وہ اپنی سیاست میں ریاست کے مفاد کو زد پہنچا رہی ہے، ایاز صادق کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح بھارت میں سیاستدان ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچتے ہیں ایسا ہی پاکستان میں بھی ہے،ایازصادق نے قومی اسمبلی میں آرمی چیف کا نام ہی نہیں لیا، انہوں نے ہمارے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بات کی کیون کہ وہ ہمارے خلاف ہیں۔
The post (ن) لیگ کی مخصوص قیادت سیاست میں ریاست کے مفاد کو زد پہنچا رہی ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/381MQgK
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box