کورونا ویکسین کیلیے 150 ملین ڈالر مختص کردیے ہیں، معاون خصوصی برائے صحت

 پشاور: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا ویکسین کے لیے 150 ملین ڈالر مختص کردیے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کی ویکسین اور اس سے جڑے دیگر معاملات دیکھ رہے ہیں، پاکستان میں 2021 کی پہلی سہ ماہی میں کورونا ویکسین آنے کا امکان ہے ، حکومت نے کورونا کے ویکسین کے حصول کے لیے 150 ملین ڈالر مختص کئے ہیں۔ فواد چوہدری کی ٹیم کو شاباش کی مستحق ہے کہ ہمارے پاس مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز بن رہے ہیں جب کہ ماسک بھی وافر مقدار میں موجود ہیں۔

فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس کی تبدیلی کا عمل قدرتی ہے ، ہمیں ابھی تک واضح معلومات نہیں کہ وائرس میں تبدیلی آئی ہے کہ نہیں، کوویڈ 19 کی مثبت شرح فی الوقت 7 فیصد ہے ، مختلف بیماریوں کا شکار 55 سال سے زائد عمر کے افراد کوویڈ کا نشانہ بنتے ہیں، کورونا وائرس کی تبدیلی کا عمل قدرتی ہے، دوسری لہر اس وجہ سے آئی کہ احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کر دیا۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ پولیو صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، معاشرے کو پولیو کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا، کورونا کی وجہ سے رکاوٹ آئی لیکن اب پولیو مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

The post کورونا ویکسین کیلیے 150 ملین ڈالر مختص کردیے ہیں، معاون خصوصی برائے صحت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33Ilvxd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...