ملک خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمن

لاڑکانہ:  مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کو خانہ جنگی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے سابق سینٹر مولانا راشد محمود سومرو کی چھٹی برسی کے موقع پر لاڑکانہ اسٹیڈیم میں شہید اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ادارے ملک کو اپنی کالونی سمجھتے ہیں، پاکستان کے حکمران قابل نفرت ہیں، ہماری ماؤں نے ہمیں غلام نہیں پیدا کیا، ہم نے اپنے افلاس کے سامنے شرمندہ نہیں ہونا، پاکستان کو خانہ جنگی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے جب کہ تمام اختلاف کے باوجود ایک قوم کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حق حکمرانی عوام کی ہے تم ملازم ہو، جانتے ہیں کہ 18 ویں ترمیم کو ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے، سندھ کے جزائر ہیں ان وسائل پر سندھ کے بچوں کا حقوق ہیں، ملک کو معاشی طرح کمزور کر کے مالیاتی اداروں کے شکنجے میں پھنسایا جا رہا ہے۔

فضل الرحمن نے مزید کہا کہ کس منہ سے انصاف کی بات کرتے ہو، تمہارے چہرے ظلم کی وجہ سے بھیانک ہو چکے ہیں، تمہیں انسان پر رحم نہیں آ رہا، سی پیک منصوبہ چین کو ناراض کرنا چین کی سرمایہ کاری کو تباہ کرنا ان کا ایجنڈا ہے۔

The post ملک خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ld8Rfn

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...