کراچی: عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں نامزد ایم کیوایم کے رہنماؤں وسیم اختر، رؤف صدیقی، قمر منصور، خواجہ اظہار الحسن اور فاروق ستار کو بری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 10 نے اشعال انگیز تقاریر کے 2 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ڈاکٹر فاروق ستار، وسیم اختر، روف صدیقی اور قمر منصور، خواجہ اظہار احسن کو بری کردیا۔
ملزمان کے خلاف 2015 میں سہراب گوٹھ پولیس نے مقدمات درج کیے تھے، جب کہ ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کیں تھیں جن کو عدالت نے منظور کیا۔ لطیف پاشا ایڈوکیٹ کے مطابق ایک تقریر سننے پر 23 مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیئے گئے۔ ایک ہی وقوعہ کے ایک سے زاہد مقدمات کیسے درج ہوسکتے ہیں۔
The post اشتعال انگیز تقریر کیس؛ فاروق ستار، خواجہ اظہار، وسیم اختر اور دیگر بری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3o9TeqQ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box