ساہیوال میں 8 سالہ بچی کے قاتل باپ اور چچا نکلے

ساہیوال میں 8 سالہ بچی کے قتل میں والد اور چچا سمیت دیگر رشتہ دار ملوث نکلے۔

ساہیوال میں گزشتہ روز اغواء کے بعد قتل ہونے والی دوسری کلاس کی کمسن طالبہ رخسانہ کے قتل میں والد چچا اور پھوپھی سمیت پھوپھا ملوث نکلے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کمسن رخسانہ کو اس کے باپ، چچا، پھوپھی اور پھوپھا نے گھر میں قتل کرکے لاش بوری میں ڈال کر گھر کے باہر پھینکی، بچی کو چھوٹی کلہاڑی کے ساتھ رات کو گھر میں بے دردی سے قتل کیا گیا، پولیس نے گھر سے بچی کے جوتے اور آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ والد اور رشتہ داروں نے مقدمہ بازی کی رنجش پر اپنی ہی بیٹی کو قتل کیا، پولیس نے والد اور پھوپھی کو حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ کار تمام رشتے داروں تک بڑھا دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ساہیوال میں 8 سالہ بچی رخسانہ کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا، اسپتال ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے بد فعلی کے شواہد ملے ہیں جب کہ بچی کے سر میں کھدال مارنے اور جسم پر تیز دھار آلے کے متعدد زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

 

The post ساہیوال میں 8 سالہ بچی کے قاتل باپ اور چچا نکلے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mkB6dh

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...