ڈیڑھ سالہ بھتیجی سے زیادتی کے مجرم کو مجموعی طور پر 39 سال قید کی سزا

بہاولنگر: اپنی ہی بھتیجی کے ساتھ زیادتی کے مجرم کرم دین کو  25 سال قید اور  50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد کی عدالت نے ڈیڑھ سالہ بچی ابریشہ زیادتی کیس کے مجرم کرم دین کو دفعہ 376 کے تحت 25 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے، کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج چودھری محمد محمود غنی نے سنایا

مجرم کرم دین نے اپنی بھتیجی ڈیڑھ سالہ ابریشہ کو ایک سال قبل زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ سٹی پولیس میں درج ہوا تھا، عدالت نے اسی کیس کے مجرم کرم دین کو دفعہ 377- بی میں 14 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

The post ڈیڑھ سالہ بھتیجی سے زیادتی کے مجرم کو مجموعی طور پر 39 سال قید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36eRruF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...