ساہیوال میں قتل ہونے والی 8 سالہ بچی سے زیادتی کا انکشاف

ساہیوال: ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے بد فعلی کے شواہد ملے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال میں 8 سالہ بچی رخسانہ کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا، تاہم اب اسپتال ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ابتدائی پوسسٹمارٹم رپورٹ میں بچی سے بد فعلی کے شواہد ملے ہیں، جب کہ بچی کے سر میں کھدال مارنے اور جسم پر تیز دھار آلے کے متعدد زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  بچی سے زیادتی اور قتل کے مقدمے میں ملزم کو 3 بار سزائے موت

واضح رہے کہ رواں برس ستمبر میں بھی  ساہیوال میں 7 سالہ بچی کے اغوا، زنا اور قتل کا کیس سامنے آیا تھا، جس میں پولیس نے ملزم علی شیر کو ڈی این اے میچ ہونے پر گرفتار کیا تھا، اور ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ ساہیوال عبدالغفور نے ملزم کو اعتراف جرم کے بعد  3 بار سزائے موت اور 11 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔  ملزم نے ایک سال قبل چک 90  نو ایل کی کالونی میں گلزار احمد کی 7 سالہ بچی کو اغوا کر کے ہوس کا نشانہ بنایا اور قتل کر دیا تھا۔

 

The post ساہیوال میں قتل ہونے والی 8 سالہ بچی سے زیادتی کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mixGrz

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...