کراچی: کیماڑی بندرگاہ روڈ پر سی فوڈ ریسٹورنٹس نے حکومت سندھ کی کورونا ایس اوپیز کو مذاق بنادیا جب کہ رات گئے تک ان سی فوڈ کے ریسٹورنٹس پر شہریوں کارش نظر آتا ہے جس کی وجہ سے بندرگاہ روڈ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے۔
کیماڑی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کیماڑی کراچی پورٹ ایریا ہے، جہاں بندرگاہ،آئل انسٹالیشن اور حساس تنصیبات ہیں،کیماڑی نمبر ایک پر طویل عرصے سے سی فوڈ ریسٹورنٹس موجود ہیں جہاں شہریوں کی بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سی فوڈ کھانے آتے ہیں،ان ریسٹورنٹس پر رات گئے تک رش لگارہتا ہے۔
حکومت سندھ نے کورونا بڑھنے پر ایس او پیز کے اطلاق کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، کاروباری سرگرمیوں کی اجازت رات 8 بجے تک جاری کی ہے، ریسٹورنٹس میں بھی عوامی اجتماع لگانے کی ممانعت ہے تاہم سی فوڈ ریسٹورنٹس نے ان ایس او پیز کو مذاق بنالیا ہے۔
رات گئے تک یہ ریسٹورنٹس نہ صرف کھلے رہتے ہیں بلکہ یہاں رش لگا رہتا ہے،رش اور غلط پارکنگ کی وجہ سے بندرگاہ روڈ پر ٹریفک جام ہونا روز کا معمول بن گیا ہے۔
شہریوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور کمشنر کراچی سے اپیل کی ہے کہ سی فوڈز ریسٹورنٹس پر ایس او پیز کا اطلاق کرایا جائے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اقدام کیے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر غربی محمد سیلم اڈھو نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سی فوڈز ریسٹورنٹس پر ایس او پیز کی خلاف ورزی اور غلط پارکنگ کی شکایات کا نوٹس لیا گیا ہے،ان ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی ایکشن لیا جارہا ہے،عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر کیماڑی ابرار احمد نے نے کہا ہے کہ کیماڑی سی فوڈ مارکیٹس اور ریسٹورنٹس میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا ہے ان کو سیل کیا گیا،اب دوبارہ عوامی شکایات پر ان خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔
The post کیماڑی میں سی فوڈ ریسٹورنٹس رات گئے کھلے رہنے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37eCwzJ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box