بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے تین بیٹیوں کا باپ شہید

 اسلام آباد: بھارتی فوج نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں آکر تین بیٹیوں کا باپ شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے باغسر سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں باغسر سیکٹر کے گاوٴں گڑھی کا رہائشی 33 سالہ انصر نامی شہری شہید ہوگیا۔ انصر 3 بیٹیوں کا باپ تھا اور موٹر سائیکل پر اپنے گھر کے پاس سے گزر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا

رواں برس بھارت 2821 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے جس سے رواں سال اب تک 27 معصوم شہری شہید جبکہ 245 زخمی ہوئے ہیں، بھارت کی جانب سے معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت اور 2003 کےجنگ بندی انتظام کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، لیکن وہ ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد اور 2003 کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے کی اجازت دے۔

The post بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے تین بیٹیوں کا باپ شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2J9BInT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...