پشاور: بی آر ٹی بسوں میں خواتین کو چھیڑنے، دھکے دینے اور تنگ کرنے والوں کو 3 سال قید یا 5 لاکھ جرمانے یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جا سکیں گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے بی آر ٹی بسوں میں سفر کرنے والی خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو 3 سال قید یا 5 لاکھ تک جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام بی آر ٹی بسوں میں خواتین کے سفر کو محفوظ بنانے اور رش میں خواتین کو ہراسگی سے بچانے کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔
بی آر ٹی بسوں میں خواتین کے بڑھتے ہوئے رش کے باعث خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ طالبات، یا کسی بھی خاتون کو بس میں یا بی آر ٹی اسٹیشن پر تنگ کرنے والوں کو گرفتار کرکے پی پی سی 509 کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی ۔
واضح رہے کہ پی پی سی 509 کے تحت خواتین کو پبلک ٹرانسپورٹ، عوامی مقامات، یا دفاتر سمیت کسی بھی جگہ پر چھیڑنے یا ہراساں کرنے پر ضابطہ فوجداری کے تحت کاروائی کی جاسکتی ہے۔
The post بی آر ٹی بسوں میں خواتین کو چھیڑنے پر 3 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Vjzrc8
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box