ملتان انتظامیہ کا پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

ملتان: ڈپٹی کمشنر ملتان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو 30 نومبر کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے ملتان میں قلعہ کہنہ قاسم باغ میں 30 نومبر کو پی ڈی ایم کو جلسہ کرنے کی درخواست دی تھی جس پر ڈپٹی کمشنرملتان نے اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں کورونا کیسزکی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے لہذا جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :’’اپوزیشن لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے، جلسوں سے کچھ نہیں ہونا‘‘

دوسری طرف پولیس نے علی موسیٰ گیلانی سمیت دیگر رہنماؤں کو گزشتہ روز بغیر اجازت ریلی نکالنے پر گرفتار کیا تھا جنہیں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، علاقہ مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد علی موسیٰ گیلانی سمیت دیگر رہنماؤں کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔

علی موسیٰ گیلانی کا رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے پر گرفتار کیا گیا، ملتان شہر ڈپٹی کمشنر کی جاگیر نہیں بلکہ عوام کی جاگیر ہے تاہم 30 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ لازمی ہو گا۔

The post ملتان انتظامیہ کا پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fDywwL

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...