پیپلز پارٹی رہنما نے موٹروے پر سیکڑوں مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈال دیا

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش لال نے موٹروے پر گاڑی روک کر احتجاج کرتے ہوئے سیکڑوں مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا، ان کی موٹروے بلاک کرنے کی وڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

رکن اسمبلی رمیش لال موٹر وے سے لاڑکانہ جارہے تھے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس نے ان کی گاڑی روکی جس پر وہ آپے سے باہر ہوگئے اور موٹروے کے عین بیچوں بیچ گاڑی کھڑی کرکے روڈ بلاک کر دی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ موٹروے ایم 3 جڑانوالہ کے قریب موٹروے پولیس نے لین وائلیشن پررمیش لال کو روکا تھا اور ان سے اخلاقی رویہ اپنائے رکھا۔ لیکن رمیش لال نے اپنی کار موٹروے کے عین درمیان کھڑی کر دی اور اپنے کارکنوں کے ساتھ موٹروے کی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کرتے رہے۔

موٹروے پولیس انہیں ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش کرتی رہی۔ ویڈیو میں  موٹروے پولیس کو دیگر گاڑیوں کو بچانے کیلئے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز یہ واقعہ پیش آیا جس پر تفصیلات اکٹھی کر کے میڈیا کو دی جائیں گی۔

The post پیپلز پارٹی رہنما نے موٹروے پر سیکڑوں مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈال دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mmAFPQ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...