کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگی جب کہ تقریب میں شرکت کے لئے کورونا منفی رپورٹ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہاؤس کے اوپن ایریا میں ہوگی، تقریب میں آصفہ، بختاوربھٹو کی سہیلیاں اور خاندان کے قریبی افرادشریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق صورتحال کے پیش نظر مہمانوں کی شرکت محدود کردی گئی ہے، منگنی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے افراد سمیت انتہائی قریبی افراد شریک ہونگے، بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث اپنی ہمشیرہ کی منگنی تقریب میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا کا شکار ہوگئے
ذرائع بلاول ہاؤس کے مطابق بختاور بھٹو نے منگنی کی تقریب کے لئے خصوصی لباس ڈیزائن کرایاہے جب کہ منگنی کے لئے یونس چوہدری اور محمود چوہدری فیملی کراچی پہنچ گئی ہے اور محمود چوہدری کے خاندان کی مہمان داری کیلئے بلاول ہاؤس کا عملہ مقرر کردیا گیا ہے، تقریب سے قبل بلاول ہاؤس کو ڈس انفیکٹ کرایا گیا ہے اور تقریب میں شرکت کیلئے کورونا منفی رپورٹ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ مہمانوں کو کورونا صورتحال کے پیش نظر مکمل ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا۔
ذرائع کے مطابق منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کے اوپن ایریا میں ہو گی اور سجاوٹ کرنے والے عملے نے تمام کام مکمل کرلیاہے، کیٹرنگ کمیٹی کے تعینات اسٹاف اور بلاول ہاؤس کے تمام عملے کے کورونا ٹیسٹ بھی لے لئے گئے ہیں اور تقریب کے انتظامات سے آصف زرداری کو مکمل آگاہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تقریب میں سابق صدر آصف علی زرداری شریک ہوں گے تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ ناسازی طبیعت کی بناء پر تقریب میں زیادہ دیر قیام نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ٹیلیفون کے ذریعے مہمانوں سے رابطے میں ہوں گے۔
The post بختاور بھٹو زرداری کی منگنی میں شریک افراد کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fAYBw8
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box