لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ملتان کا جلسہ ہر قیمت پر ہوگا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکومت انتقامی کارروائی کی سیاست کررہی ہے اور پوری قوم انتقامی کارروائیاں دیکھ رہی ہے، جاوید لطیف کی 80 سالہ والدہ کے خلاف اینٹی کرپشن کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملتان میں ہمارے 50 کے قریب یوسی چیئرمین اور کونسلرز گرفتار کیے گئے ہیں۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کی وکٹ پر آ گئی ہے، کورونا 18 حکومت کورونا 19 سے زیادہ خطرناک ہے، عوام کورونا خطرے کے باوجود جلسوں میں آکر ظالم و بے رحم حکومت سے نجات چاہتے ہیں، اپوزیشن کی طرف سے پرامن جلسوں کامرحلہ شروع ہوا، ہمارے دوسرے یا تیسرے مرحلے پر فیصلہ کن لانگ مارچ ہونا تھا لیکن اس سے پہلے ہی ایسے اقدامات شروع کر دئیے گئے، جلسہ گاہ کے مقام پر کنٹینر لگا کر بلاک کر دیا ہے، شبلی فراز صاحب بتائیں اگر عوام نے جلسوں کا بائیکاٹ کر دیا ہے تو پھر کیوں رکاوٹیں لگائی جا رہی ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت اخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کر رہی ہے، ملتان کا جلسہ ہر قیمت پر ہوگا، ہمیں کسی کی ناراضگی سے کوئی غرض نہیں ہے، ہم حکومت کو کوئی نئی درخواست نہیں دیں گے، اگر قاسم پارک کو نہ کھولا تو پھر پورے ملتان میں جلسہ ہو گا، اور اگر کوئی تصادم ہوا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا مقدمہ عمران خان کے خلاف درج ہوگا۔
The post عوام حکومت سے نجات چاہتے ہیں، ملتان جلسہ ہر قیمت پر ہوگا، رانا ثنااللہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2V9ArQe
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box