اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ رپورٹس کے مطابق ملتان، حیدرآباد اور لودھراں انسانی اسمگلنگ کے گڑھ ہیں۔
جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ڈی جی خان سے لاپتہ خاتون عاصمہ مجید کی بازیابی کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے گمشدہ خاتون کی تلاش کیلئے چاروں صوبوں کو تعاون کا حکم دیدیا۔
ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ظفر اقبال عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے خاتون کی بازیابی کیلئے دو ماہ کی مہلت مانگ لی۔
جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ انسانی حقوق کے مقدمات عدالت کیلئے بہت اہمیت کے حامل ہیں، گمشدگی بچوں کی ہو یا خواتین کی، عدالت تفریق نہیں کرتی، رپورٹس کے مطابق ملتان، حیدرآباد اور لودھراں انسانی اسمگلنگ کے گڑھ ہیں۔
عدالت نے گمشدہ خاتون کے اہلخانہ کے وکیل کی سرزنش کردی۔ جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ جو باتیں آپ کر رہے ہیں عدالت پولیس کو کہہ چکی ہے۔
The post ملتان، حیدرآباد اور لودھراں انسانی اسمگلنگ کے گڑھ ہیں، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fFvW9x
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box